9thBIOLOGY                                 Chapter No 1                                    C h TAHIR RAFIQ
Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 1
بائیولوجی کا تعارف
مختصر سوالات و جوابات
بائیولوجی کی تعریف کریں۔
سوال :
بائیولوجی:-
            : زندگی کا سائنسی مطالعہ بائیولوجی کہلاتا ہے۔ لفظ بائیولوجی کا ماخذ دو یونانی الفاظ "بائی اوس" بامعنی زندگی اور "لوگوز" بامعنی سوچنا اور وجہ تلاش کرنا ہے۔  
بائیولوجی کی ڈویویژنز:-
                                 : بائیولوجی کی تین بڑی ڈویویژنز ہیں۔
ذوولوجی:- جانوروں کے متعلق سائنسی علم ذوولوجی کہلاتا  ہے۔
بوٹنی :-  اس ڈیویژن میں پودوں کا سائنسی مطالعہ کیا جاتا ہے۔
مائیکرو بائیولاجی :- اس ڈیویژن میں مائیکرو آرگنزم یعنی بیکٹیریا اور وائرس وغیرہ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ 
جواب :-
مورفولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
مورفولوجی:-
              : بائیولوجی کی اس شاخ میں جانداروں کی ساخت کا سائنسی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ جانداروں کی اندرونی  ساختوں کے مطالعہ کو انٹرفل مورفولوجی یا ایناٹمی بھی کہتے ہیں۔  
جواب :-
ایناٹمی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ایناٹمی :-
         : جانداروں کے اندونی ساختوں کے مطالعہ کو ایناٹمی کہتے ہیں۔
جواب :-
ہسٹولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ہسٹولوجی :-
              : یہ بائیولوجی کی وہ شاخ ہے جس میں جانداروں کے ٹشوز کا مائیکروسکوپ کی مدد سے مطالعہ کیا جاتا ہے جب بہت سے سیلز مل کر ایک ہی فعل سر انجام دیں تو سیلز کے اس گروپ کو ٹشو کہتے ہیں۔
جواب :-
سیل بائیولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
سیل بائیولوجی :-  سیل اور سیل میں پائے جانے والے آرگنیلیز کی ساخت اور افعال کا مطالعہ سیل بائیولوجی میں کیا جاتا ہے۔ سیل بائیولوجی میں سیل کی تقسیم یعنی سیل کی ڈیویژن کا مطالعہ بھی کیا جاتا ہے۔
جواب :-
فیزیالوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
فزیالوجی :- جانداروں کے جسم میں سر انجام پانے والے افعال کا مطالعہ فزیالوجی کہلاتا ہے۔
جواب :-
جینیٹکس کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
جینیٹکس :- جینز کا مطالعہ اور وراثت میں ان کے کردار کے علم کو جینیٹکس کہتے ہیں۔ وراثت سے مراد خصوصیات کا ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہونا ہے۔  
جواب :-
ایمبریالوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ایمبریالوجی :- ایمبریو سے ایک مکمل جاندار بننے تک تمام مراحل یعنی ڈیولپمنٹ کا مطالعہ ایمبریالوجی کہلاتا ہے۔
جواب :-
ٹیکسانومی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ٹیکسانومی :-یہ جانداروں کو سائنسی نام دینے اور انکی گروپس میں گروہ بندی یعنی کلاسیفیکیشن کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
جواب :-
پیلیونٹولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
پیلیونٹولوجی :- فوسلز کا مطالعہ بائیولوجی کی جس شاخ میں کیا جاتا ہے اسے پیلیونٹولوجی کہتے ہیں۔فوسلز سے مراد مردہ یا ناپید ہوجانے والے جانداروں کی باقیات ہیں۔ جو تہہ در تہہ راکس میں محفوظ ہوچکی ہیں۔
جواب :-
انوائرمنٹل بائیولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
انوائرمنٹل بائیولوجی :- جانداروں اور ان کے ماحول کے درمیان تعلق کا مطالعہ انوائرمنٹل بائیولوجی کہلاتا ہے۔کسی جاندار کے ماحول سے مراد اس جاندار کے گرد پائے جانے والے تمام جاندار اور بے جان عوامل ہیں۔
جواب :-
پیراسائٹولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
پیراسائٹولوجی :- یہ شاخ پیراسائیٹس  کے علم کے بارے میں ہے۔ پیراسائیٹ سے مراد ایسے جاندار ہیں جو دوسرے زندہ جانداروں سے خوراک اور مسکن لیتے ہیں اور بدلے میں انکو نقصان پہنچاتے ہیں۔
جواب :-
سوشیو بائیولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
سوشیوبائیولوجی :- اس شاخ میں ان جانداروں کے معاشرتی رویوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو سوسائیٹیز بنا کر رہتے ہیں۔
جواب :-
بائیوٹیکنالوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
بائیوٹیکنالوجی :- اس شاخ کا تعلق جانداروں سے ایسے مادے حاصل کرنے سے ہے جن سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے۔
جواب :-
ایمیونولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ایمیونولوجی :- جانداروں کے ایمیون سسٹم یعنی مدافعتی نظام کا علم ایمیونولوجی کہلاتا ہے یہ ایمیون سسٹم جسم میں داخل ہونے والے نقصان دہ مائیکروآرگنزم کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے یعنی جسم کو دفع کرتا ہے۔
جواب :-
اینٹولوجی کی تعریف بیا ن کریں۔
سوال :
اینٹولوجی :- بائیولوجی کی یہ شاخ حشرات کے متعلق ہے۔
جواب :-
فارماکولوجی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
فارماکولوجی :- ادیات اور جانداروں پر ان کے اثرات کا مطالعہ فارماکولوجی کہلاتا ہے۔
جواب :-
بائیو فزکس کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
بائیو فزکس :- ساینس کی اس شاخ میں جانداروں کے مختلف عوامل (بائیولوجیکل مظاہر) پر فزکس کے قوانین کے اطلاق کا مطالعہ کیا جاتا ہے فزکس میں لیور اور بائیولوجی میں جانوروں کی ٹانگوں کے کام کرنے کا اصول ایک ہی ہے۔
جواب :-
بائیو کیمسٹری کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
بائیو کیمسٹری :- جانداروں میں پائے جانے والے مختلف کمپاؤنڈز اور ان میں ہونے والے  کیمیکل ری ایکشنز کا مطالعہ بائیو کیمسٹری کہلاتا ہے۔
جواب :-
بائیومیتھیمیٹکس یا بایومیٹری کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
بائیومیتھیمیٹکس یا بایومیٹری :- اس شاخ میں میتھیمیٹکس اور طریقوں کو استعمال کرکے بائیولوجیکل اعمال کو پڑھا جاتا ہے۔ مثلاً تجرباتی کام کے بعد حاصل ہونے والے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے لئے بائیولوجسٹ میتھیمیٹکس کے اصول استعمال کرتے ہیں۔
جواب :-
بائیوجیوگرافی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
بائیوجیوگرافی :- بائیوجیوگرافی میں زمین کے مختلف حصوں میں جاندروں کی اقسام کی موجودگی اور انکے پھیلاؤ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ کسی علاقہ کے جیوگرافیائی خواص کے علم کا اطلاق کر کے اس علاقے میں پائے جانے والے مختلف جانداروں کی خصوصیات کا تعین کیا جاتا ہے۔ 
جواب :-
میڈیسن یا سرجری کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
سوال :
میڈیسن یا سرجری:-  میڈیسن کے پیشے کا تعلق بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے ہے۔ جبکہ سرجری میں جسم کے حصے مرمت یا تبدیل کیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ رینل سرجری۔ اس سرجری میں گردوں کی پتھری نکالنا ، گردوں اور جگر کی ٹرانسپلانٹیشن۔ یہ دونوں پیشے ہائیر سیکنڈری تعلیم بائیولوجی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ایک ہی بنیادی کورس  ایم بی بی ایس میں پڑھتے ہیں۔ 
جواب :-
فشریز کے بارے میں لکھیں۔
سوال :
فشریز :- فشریز سے مراد ماہی پروری ہے۔ یہ مچھلیوں کی پیداواری کا پیشہ ہے۔ ایسے شعبے پاکستان میں موجود ہیں جہاں فشریز کے پیشہ ور  خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اور مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
جواب :-
زراعت یا ایگریکلچر کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں۔  
سوال :
زراعت یا ایگریکلچر :- یہ پیشہ غذائی فصلوں اور جانوروں سے متعلق ہے۔ جن سے خوراک حاصل ہوتی ہے۔ زرعی ماہر مختلف فصلوں مثلاً گندم، چاول، مکئی وغیرہ  ۔ اور مختلف جانوروں مثلاً گائے بھینس وغیرہ کی پیداوار کے بڑھانے کیلئے تحقیق کرتا ہے۔ 
جواب :-
علمِ حیوانیات پروری یا اینیمل ہزبنڈری میں بائیولوجی کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
سوال :
علمِ حیوانیات پروری یا اینیمل ہزبنڈری :- اینیمل ہزبنڈری ایگریکلچر کی ایک شاخ ہے جس میں پالتو جانوروں مال مویشی مثلاً بھیڑ گائے بھینس وغیرہ کی حفاظت اور نسل کشی کی جاتی ہے۔
جواب :-
ہورٹیکلچر میں بائیولوجی کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
سوال :
ہورٹیکلچر :- ہورٹیکلچر کا تعلق باغ بانی سے ہے۔ ہورٹیکلچر کے ماہر افراد سجاوٹ کے لئے استعمال ہونے والے پودوں کی موجودہ اقسام کی بہتری کیلئے اور نئی اقسام پیدا کرنے کیلئے کام کرتے ہیں۔
جواب :-
فارمنگ میں بائیولوجی کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
سوال :
فارمنگ :- پولٹری فارم سے مرغیوں اور انڈوں کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے جبکہ فروٹ فارمز میں پھلوں والے پودے اُگائےجاتے ہیں۔ اور انکی مختلف اقسام تیار کی جاتی ہیں۔
جواب :-
فوریسٹری میں بائیولوجی کے کردار پر روشنی ڈالیں۔
سوال :
فوریسٹری :- فوریسٹری کا پیشہ اپنانے والے قدرتی جنگلات کی حفاظت کرتے ہیں۔ اور حکومت کو مصنوئی جنگلات کی کاشتکاری کے مشورے دیتے ہیں۔
جواب :-
بائیوٹیکنالوجی کردار پر روشنی ڈالیں۔
سوال :
بائیوٹیکنالوجی :- جانداروں کے متعلق علم کا انسانیت کی بہتری کیلئے عملی اطلاق بائیوٹیکنالوجی کہلاتا ہے۔ یہ جدید ترین پیشہ ہے اس میں تحقیق کے بعد مائیکروآرگنزمز سے مفید مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔
جواب :-
جابر بن حیان کی خدمات پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
جابر بن حیان :- جابر بن حیان 721 میں پیدا ہوئے۔ طب کی پریکٹس انہوں نے عراق میں حاصل کی۔ کیمسٹری میں تجرباتی تحقیق کا عمل جابربن حیان نے متعارف کروایا۔ انہوں نے پودوں اور جانوروں پر کئی کتب تحریر کیں۔ النباتات اور الحیوان ان کی مشہور کتب ہیں۔
جواب :-
عبدالمالک اصمعٰی کی خدمات پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
عبدالمالک اصمعٰی :-  عبدالمالک اصمعٰی کو پہلا مسلمان سائنسدان مانا جاتا ہے۔ انہوں نے جانوروں کا تفصیل سے مطالعہ کیا۔ الابل (اونٹ)، الوحوش (جانور)، الخیل (گھوڑا) اور خلق الانسان انکی مشہور تحریریں ہیں۔
جواب :-
بوعلی سینا کی خدمات تحریر کریں۔
سوال :
بوعلی سینا :-
         بو علی سینا کو علمِ طب کا بانی مانا جاتا ہے۔ ان کو مغرب میں ایویسینا کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ وہ ایک ماہر طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر فلکیات، فاسفر اور ایک شاعر بھی ہیں۔  "القانون فی طب " بوعلی سینا کی شہرہ آفاق تصنیف ہے۔ جسے مغرب میں علِ طب کے قانون کا درجہ حاصل ہے۔
جواب :-
سب ایٹامک اور ایٹامک  لیول سے کیا مراد ہے؟ 
سوال :
مادہ کی تمام اقسام ایلیمنٹس سے مل کر بنی ہیں۔ فطرت میں تقریباً 92 اقسام کے ایلیمنٹس قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں۔ایک ہی طرح کے ایٹم ملکر ایلیمنٹ بناتے ہیں۔ یہ ایٹمز بہت سے سب ایٹامک پارٹیکلز کی بنی ہوئی ساختیں ہیں۔ الیکٹران، پروٹران ، نیوٹرون اہم سب ایٹامک پارٹیکلز ہیں انکی تعداد ہر ایٹم میں مخصوص ہوتی ہے۔
جواب :-
بائیو ایلیمنٹس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
قدرتی طور پر پائے جانے والے 92 ایلیمنٹس میں سے 16 بائیو ایلیمنٹس ہیں ۔ جانداروں کی اجسام بنانے میں یہ بائیو ایلیمنٹس حصہ لیتے ہیں۔ ان 16 بائیو ایلمنٹس میں سے صرف 6 ایسے ایلیمنٹس ہیں جو پورے جسم کی کمیت کا 99 فیصد بناتے ہیں۔ جبکہ باقی کے 10 ملکر جسم کی کمیت کا صرف 01  فیصد بناتے ہیں۔
جواب :-
مالیکیولر لیول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
مختلف بائیو ایلیمنٹس کے ایٹمز  ائیونک یا کوویلنٹ بانڈز کے ذریعے آپس میں ملکر کمپاؤنڈز بناتے ہیں یہ بائیو ایلیمنٹس جانداروں میں الگ الگ نہیں پائے جاتے۔ مختلف ایلیمنٹس کے درمیان بانڈنگ سے تیار ہونے والا متوازن پارٹیکل مالیکیول کہلاتا ہے۔
جواب :-
 آرگنیلی اور سیل لیول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بائیو مالیکیولز مخصوص طرح سے آپس میں جڑتے ہیں۔ اور آرگنیلیز بناتے ہیں۔ آرگنیلی دراصل سب سیلولر ساختیں ہوتی ہیں۔ جو جمع ہو کر سیلز بناتی ہیں ہر آرگنیلی کا مخصوص کام ہوتا  ہے مثلاً مائیٹوکانڈریا سیل میں ریسپریشن کیلئے ہوتا ہے۔  اور رائبوسومز پروٹینز تیار کرتے ہیں۔
جواب :-
ٹشولیول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ملٹی سیلولر جانداروں میں ایک جیسے افعال والے سیلز گروپس کی شکل میں ہوتے ہیں جن کو ٹشوز کہتے ہیں۔ ایک ٹشو مشترکہ کام کیلئے سیلز کا گروپ مخصوص ہوتا  ہے ٹشو کا ہر سیل اپنی زندگی کے ضروری افعال مثلاً سیلولر ریسپریشن ، پروٹینز کی تیاری سرانجام دیتا ہے۔ پودوں میں ٹشو کی اقسام ایپی ڈرمل ٹشو ، گراؤنڈ ٹشو وغیرہ ہیں۔ جبکہ جانوروں میں نروس ٹشو اور ملکولر ٹشو وغیرہ ہوتے ہیں۔
جواب :-
پاپولیشن کسے کہتے ہیں۔؟
سوال :
ایک مخصوص وقت میں ایک ہی جگہ پر موجود ایک ہی سپی شیز کے جانداروں کا گروپ ایک پاپولیشن کہلاتا ہے۔
جواب :-
کمیونٹی سے کیا مراد ہے؟
سوال :
مختلف پاپولیشنز جو ایک ہی ماحول میں رہتی ہوں اور آپس میں لین دین کرتی ہوں ایک کمیونٹی بناتی ہیں۔ مثال کے طور پر جنگل ایک کمیونٹی ہے۔ اس میں پودوں، مائکروآرگنز، فنجائی اور جانوروں کی مختلف سپی شیز بھی ہیں۔
جواب :-
بائیو سفیر سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بایو سفیر سے مراد زمین کا وہ حصہ جہاں جانداروں کی کمیونٹیز رہتی ہیں۔
جواب :-
یونی سیلولر جانداروں سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ایک جاندار کی زندگی ایک کی سیل بناتا  ہے۔ تمام افعال ایک ہی سیل سرانجام دیتا ہے۔ امیبا، پرامیسیم اور یوگلینا، یونی سیلولر جانداروں کی مثالیں ہیں۔
جواب :-
کولونیئلآآرگنائزیشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اس میان کئی یونی سیلولر جاندار اکٹھے رہتے ہیں۔لیکن ان کے درمیان کسی بھی قسم کی تقسیم کار نہیں ہوتی۔ کالونی کا ہر یونی سیلولر جاندار اپنی زندگی خود گزارتا ہے۔اور اپنی ضروریات کے لئے وہ کالونی کے دوسرے جانداروں پر انحصار کرتا ہے ۔ مثال: والووکس پانی میں رہنے والا سبز الگا ہے اس سبز الگا کے سینکڑوں سیل ملتے ہیں اور کالونی بناتے ہیں۔
جواب :-
سرسوں کے پودے کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
سوال :
سرسوں کے پودے کا سائنسی نام براسیکا کمپیسٹریس ہے یہ پودہ سریوں میں بویا جاتا ہے۔ یہ پودہ سردیوں کے موسم کے آخر میں بیج دیتا ہے پودے کا جسم سبزی (ساگ) کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اس کے بیج تیل نکالنے کے کام آتے ہیں۔
جواب :-
مینڈک  کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟  
سوال :
مینڈک کا سائنسی نام رانا ٹگرائنا ہے۔ اس کا جسم آرگن سسٹمز کا بنا ہوتا ہے اور ہر آرگن سسٹم متعلقہ آرگنز کا بنا ہوتا ہے اور تمام آرگنز متعلقہ ٹشوز (ایپی تھیلیل، مسکولرنروس ٹشو) سے بنتے ہیں۔
جواب :-



 Written By : Ch Tahir Rafeeq