9thBIOLOGY                 Chapter No 2        C h TAHIR RAFIQ





Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 2
بائیولوجیکل پرابلم کو حل کرنا
SHORT QUESTIONS & ANSWERS
بائیوجیکل میتھڈ کی تعریف کریں۔
سوال :
بائیوجیکل میتھڈ:-
                      : ایسا سائنٹیفک میتھڈ (سائنسی طریقہ کار) جس میں بائیوجیکل پرابلم کا حل کیا جاتا ہے، بائیوجیکل میتھڈ کہلاتا ہے۔
جواب :-
ماہیتی اور مقداری مشاہدات میں فرق لکھیں۔
سوال :
یہ مشاہدات ماہیتی (جن میں خصوصیات دیکھی جاتی ہیں) بھی ہو سکتے ہیں اور مقداری یعنی پیمائشی بھی ہو سکتے ہیں۔ ماہیتی مشاہدات کی نسبت مقداری مشاہدات کو زیادہ بااعتبار اور درست مانا جاتا ہے۔ یہ تبدیل ہیں ہوتے۔ ماپے جا سکتے ہیں اور ان کو ہندسوں کی صورت میں ریکارڈ(اندارج) بھی کیا جا سکتا ہے۔ مثال:
1۔ پانی کا نقطہ انجماد اس کے نقطہ اُبال سے کم ہے۔
2۔ ایک لیٹر پانی کو ایک لیٹر ایتھا نول سے بھاری ہوتا ہے۔
مقداری مشاہدات کی مثالیں:
1۔ پانی کا نقطہ انجماد   C° 0  اور نقطہ  اُبال  کھولاؤ  C° 100  ہے۔
2۔ ایک لیٹر پانی کا وزن 1000 گرام جبکہ ایک لیٹر ایتھانول کا وزن 789 گرام ہوتا ہے۔
جواب :-
ہائیپوتھیسس تشکیل دینا  سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
مشاہدات کی اس تحقیق طلب وضاحت کو ہائیپوتھیسس کہتے ہیں۔
جواب :-
اچھے ہائیپوتھیسس کی خصوصیات لکھیں۔
سوال :
1۔ یہ ایک عمومی بیان ہونا چاہیے۔                              2۔ یہ ایک تحقیق طلب خیال ہونا چاہیے۔
3۔ اسے دستیاب مشاہدات سے متفق ہونا چاہیے۔          4۔ یہ ممکن حد تک سادہ ہونا چاہیے۔
5۔ یہ آزمائے جانے اور جانچے جانے کے قابل ہو اور اسے چھٹلائے جانے کا امکان بھی موجود ہو۔
جواب :-
ڈیڈکشنز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ڈیڈکشنز:-
          : ہائیپوتھیسس بنا لینے کے بعد بائیولوجسٹ  اس سے ڈیڈکشنز نکالتا ہے۔ ہائپوتھیسس کے منطقی نتائج کو ڈیڈکشنز کہتے ہیں۔
جواب :-
ملیریا کا لفظی مطلب کیا ہے؟
سوال :
ملیریا دو اطالوی الفاظ "مالا" یعنی گندی اور "ایریا" یعنی ہوا سے بنا ہے۔ سترہویں صدی میں جب امریکہ دریافت ہوا تو پودے جو امریکہ میں بطور ادویات استعمال ہوتے تھے انہیں یورپ بھیجا گیا۔ ایک درخت "کیونا کیونا" کی چھال بخار کے علاج کیلئے نہایت مناسب تھی۔
جواب :-
ملیریا سے ہونے والے مشاہدات بیان کریں۔
سوال :
1۔ ملیریا اور دلدلی علاقوں کا کچھ تعلق ہے۔
2۔ ملیریا کے علاج کیلئے موثر دوا کونین ہے۔
3۔ دلدلی علاقوں کا کھڑا پانی پینے سے ملیریا نہیں ہوتا۔
4۔ ملیریا میں مبتلا مریض کے خون میں پلازموڈیم دیکھے گئے۔
جواب :-
انکیوبیشن پیریڈ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
انکیوبیشن پیریڈ سے مراد کسی پیراسائیٹ کے میزبان کے جسم میں داخل ہونے اور بیماری کی علامات ظاہر کرنے کے درمیان کا وقفہ ہے۔
جواب :-
 طبیب اے۔ایف۔ اے۔ کنگ کے مشاہدات لکھیں۔
سوال :
1983 میں طبیب اے۔ایف۔ اے۔ کنگ کے مشاہدات:
1۔ کمروں سے باہر سونے والے لوگوں کو اندر سونے والے لوگوں کی نسبت ملیریا ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔
2۔ جو لوگ باریک جالیوں سے بنی نیٹ کے نیچے سوتے ہیں ان کو دوسروں کی نسبت ملیریا ہونے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔
3۔ وہ افراد جو دھوئیں کے قریب سوتے ہیں عام طور پر ملیریا میں مبتلا نہیں ہوتے۔
جواب :-
تھیوری لاء اور پرنسپل میں فرق لکھیں۔
سوال :
تھیوری :- وہ ہائپوتھیسس جو وقت کے امتحان میں قائم رہیں یعنی جب بھی ٹیسٹ کیے جائیں مسترد نہ ہوں تھیوریز کہلاتے ہیں۔
لاء اور پرنسپل:-اگر ایک تھیوری تحقیق اور تنقید کے بعد بھی قائم رہے تو وہ ایک تلاء یا پرنسپل بن جاتی ہے۔  
جواب :-
تناسب اور پروپورشن میں فرق لکھیں۔
سوال :
تناسب:-
اگر دو مقداروں مثلاً a  اور b میں تعلق کو حاصل تقسیم کی صورت میں ظاہر کیا جائے تو اس تعلق کو ایک مقدار کا دوسرے کے ساتھ تناسب کہتے ہیں۔
پروپورشن:-
 دو مقداروں کے تناسب کو برابر قیمت والے ایک اور تناسب سے ملانا پروپورشن ہے۔  اس مقصد کے لئے برابر (=) کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔
جواب :-
بائیوانفورمیٹکس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
بائیوانفورمیٹکس :- اس سے مراد بائیولوجیکل ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل اور شماریاتی تکنیک کا استعمال ہے۔
جواب :-
سائنٹفک میتھڈ کیا ہے؟
سوال :
سائندان نئے نظریات بنانے اور جانچنے کے لئے جو طریقہ کار استعمال کرتے ہیں وہ سائنٹفک میتھڈ کہلاتا ہے۔
جواب :-