9thBIOLOGY              Chapter No 3          C h TAHIR RAFIQ



Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 3
بائیوڈائیورسٹی
                                 SHORT QUESTIONS & ANSWERS
بائیوڈائیورسٹی سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بائیوڈائیورسٹی :- کسی علاقے یا ایکو سسٹم کی بائیوڈائیورسٹی سے مراد وہاں موجود سپی شیز کی ورائٹی اور ہر سپی شیز کے اندر موجود جانداروں کی ورائٹی ہے۔
جواب :-
بائیوڈائیورسٹی کے پھیلاؤ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بائیوڈائیورسٹی کا پھیلاؤ:-
کسی علاقے میں پودوں یعنی فلورا اور جانوروں یعنی فانا کی بائیوڈائیورسٹی کا انحصار وہاں کی آب و ہوا، اونچائی، مٹَی اور دوسری سپی شیز پر ہوتا ہے۔ بائیوڈائیورسٹی کی تقسیم زمین پر یکساں نہیں ہے ۔ گرم علاقوں یعنی ٹراپکس میں بائیوڈائیورسٹی سب سے زیادہ ہے۔ معتدل یعنی ٹمپریٹ علاقوں میں بھی کافی زیادہ سپی شیز ہیں۔ لیکن ٹھنڈے یعنی پولر علاقوں میں چند ہی سپی شیز موجود ہیں۔
جواب :-
فطری ایکو سسٹم کے حوالے سے بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت بیان کریں۔
سوال :
جانداروں کی بائیوڈائیورسٹی ہی سے انسان خوراک حاصل کرتا ہے۔ ادویات کی ایک بڑی مقدار بلاواسطہ جانداروں سے حاصل ہوتی ہے۔ صنعتی مادے مثلاً فائبرز، رنگ، ریزنز، گمز، چسپاں ہونے والے مادے، تیل اور ربڑ وغیرہ پودوں سے براۃ راست حاصل کیے جاتے ہیں۔ ایکو سسٹم کو بنانے اور قائم رکھنے میں بائیوڈائیورسٹی کا کردار بہت اہم ہے۔ بائیوڈائیورسٹی نا صرف ہماری فضا کی کیمسٹری کو باقاعدہ بناتی ہے بلکہ یہ غذاائی مادوں کے چکر اور زرخیز مَٹی کی فراہمی میں بھی براہِ راست شامل ہے۔
جواب :-
کلاسیفیکیشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
وہ عمل جس میں بائیولوجسٹس جانداروں کی اقسام کو گروپس اور سب گروپس میں تقسیم کرتے ہیں اسے کلاسیفیکیشن کہتے ہیں۔
جواب :-
کلاسیفیکیشن کے مقاصد لکھیں۔
سوال :
1۔ جانداروں کے مانین مشابہتیں (ایک جیسی خصوصیات) اور اختلافات کا تعین کرنا تاکہ ان کا مطالعہ آسان ہوجائے۔
2۔ جانداروں کے مابین ارتقائی رشتہ تلاش کرنا۔
جواب :-
ٹیکسانومی کی تعریف بیان کریں۔
سوال :
ٹیکسانومی :-
            : ٹیکسانومی میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کی جاتی ہے۔
جواب :-
سسٹیمیٹکس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
سسٹیمیٹکس :-
                  : اس میں جانداروں کی کلاسیفیکیشن کرنے کے علاوہ ان کی ارتقائی تاریخ کا بھی پتا لگایا تاجا ہے۔
جواب :-
ٹیکسانومی کا نظام مراتب سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ٹیکسانومی کا نظام مراتب :- گروپس جن میں جانداروں کی کلاسیفکیشن کی جاتی ہے ٹیکسانومی کے ٹیکسا؛ (واحد ٹیکسون) کہلاتے ہیں اور ان کی ترتیب ٹیکسانومی کا نظام مراتب کہلاتی ہے۔
جواب :-
انسان اور مٹر کے پودے کی بائیولوجیکل کلاسیفیکیشن لکھیں۔
سوال :
Pea plant
مٹَر
Human beings
انسان
ٹیکسا
جواب :-
Plantae
پلانٹی
Animalia
اینیمیلیا
کنگڈم
Magnoliophyta
میگنولیوفائٹا
Chordate
کورڈیٹا
فائیلم
Magnoliopsida
میگنولیوپسیڈا
Mammalia
میمیلیا
کلاس
Fabales
فی بیلیز
Primates
پرائی میٹس
آرڈر
Fabaceae
فی بیسی
Hominidae
ہومی نائیڈی
فیملی
Pisum
پائی سم
Homo
ہومو
جینس
Pisum sativum
پائی سم سیٹی وم
Homo sapiens
ہومو سیپی اینز
سپی شیز
سپی شیز کی تعریف کریں۔
سوال :
سپی شیز ایسے مماثل جانداروں کا گروہ ہے جو فطری طور پر آپس میں جنسی تولید کر سکتے ہوں اور جنسی تولید کی اہلیت والے نئے جاندار پیدا کر سکتے ہوں۔ ایک سپی شیز کے جاندار جنسی تولید کے لحاظ سے دوسری سپی شیز کے جانداروں سے الگ ہوتے ہیں۔
جواب :-
ابوعثمان عمرالجاحز کا بائیولوجی میں کردار لکھیں۔
سوال :
700 ء کے پہلے عشرے میں ایک سائنسدان ابوعثمان عمرالجاحز نے اپنی کتا میں جانوروں کی 350 سپی شیز کی خصوصیات تحریر کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چیونٹیوں کے حاتات زندگی کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔
جواب :-
ابنِ رشد کا بائیولوجی میں کردار لکھیں۔
سوال :
ابنِ رشد نے 1172 ء میں کلاسیفیکیشن پر ارسطو کی ایک کتاب ڈی اینیما کا عربی مین ترجمہ کیا ۔
جواب :-
کارلس لینیس کا بائیولوجی میں کردار لکھیں۔
سوال :
سویڈن کے بائیولوجسٹ  کارلس لینیس کے کام پر جدید کلاسیفیکیشن کی بنیاد رکھی گئی۔ اس نے مشابہہ جسمانی خصوصیات کے مطابق سپی شیز کی کلاسیفیکیشن کی۔ شروع میں کلاسیفیکیشن سسٹم کے مطابق جانداروں کو دو کنگڈمز میں تقسیم کیا جاتا تھا پھر تین کنگڈمز کلاسیفیکیشن سسٹم رائج ہوا لیکن اب تمام بائیولوجسٹ پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم پر اتفاق رکھتے ہیں۔
جواب :-
دو کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم کا تعارف لکھیں۔
سوال :
یہ سب سے پرانا سسٹم ہے اور جانداروں کی کلاسیفیکیشن دو کنگڈم یعنی کنگڈم پلانٹی اور کنگڈم اینیمیلیا میں کرتا ہے۔اس سسٹم کی بنیاد جانداروں کی خوراک تیار کرنے کی صلاحیت پر بھی ہے۔
جواب :-
آٹوٹرافس اور ہیٹرو ٹرافس میں فرق لکھیں۔
سوال :
آٹوٹراپس یعنی وہ جاندار جو اپنی خوراک خود تیار کر سکتے ہیں اور ان کو کنگڈم پلانٹی میں رکھا جاتا ہےاور ہیٹروٹرافس یعنی جو اپنی خوراک خود تیار نہیں کر سکتے۔
جواب :-
تین کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم بیان کریں۔
سوال :
1886 ء میں ارنسٹ ہیکل نے دو کنگڈم سسٹم کے پہلے اعتراض کو سلجھایا اور جانداروں کیلئے ایک تیسرا کنگڈم پروٹسٹا تجویز کیا۔ تین کنگڈم سسٹم میں بیکٹیریا کو بھی کنگڈم پروٹسٹا میں رکھا کیا لیکن فنجائی کو کنگڈم پلانٹی میں رہنے دیا۔  
جواب :-
پانچ کنگڈم کلاسیفیکیشن سسٹم بیان کریں۔
سوال :
ای چیٹن نے 1937 ء میں بیکٹیریا کیلئے پروکیریوٹیک اور جانور اور پودے کے سیل کیلئے یوکیریوٹیک کی اصطلاحات متعارف کروائیں۔
جواب :-
خوراک کے حصول یا تیاری کے طریقے لکھیں۔
سوال :
فوٹوسینتھی سیز خوراک کو جذب کر کے جسم میں لے جانا اور خوراک کھا کر جسم میں لے جانا ان بنیادوں پر جانداروں کی کلاسیفیکیشن پانچ کنگڈم میں کی گئی ہے۔
جواب :-
سادہ ملٹی سیلولر سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سادہ ملٹی سیلولر سے مراد ایسے جاندار ہیں جن میں ملٹی سیلولر جنسی اعضا یعنی سیکس آرگنز نہیں ہوتے اور نہ ہی یہ جانداراپنے لائف سائیکل میں ایمبریو بناتے ہیں۔
جواب :-
پیاز، عام سی سٹار اور عام کوا کے سائنسی نام لکھیں۔
سوال :
سائنسی نام
عام نام
جواب :-
Allium cepa
ایلئیم کیپا
پیاز
Astrias rubens
ایسٹر یا س روبینز
عام سی سٹار یعنی سٹار فش
Corvus splendens
کوروسپلینڈنز
عام کوّا
 ناپید سپی شیز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ایسی سپی شیز جو دنیا میں کہیں موجود نہ ہو ناپید سپی شیز کہلاتی ہے۔ کسی ایکو سسٹم میں ایک سپی شیز کو اس وقت ناپید سمجھا جاتا ہے جب یہ یقین ہوجائے کہ اس کا آخری فرد بھی اس ایکو سسٹم میں مر چکا ہے۔
جواب :-
انڈینجر سپی شیز کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایسی سپی شیز جن کا مستقبل قریب میں ناپید ہوجانے کا خطرہ ہو، ان ڈینجر سپی شیز کہلاتی ہے۔
جواب :-
انڈس ڈولفن پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
انڈس ڈولفن تازہ پانی میں پائا جانے والا دریائی میمل ہے۔  دریائے سندھ میں اس سپی شیز کے صرف 600 جانور باقی بچے ہیں۔ اسکی پاپولیشن میں کمی کی وجہ پانی کی آلودگی، مچھلیوں کا شکار والے جال میں پھسنا اور مسکن کی تباہی ہے۔
جواب :-
مارکوپولو بھیڑ پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
یہ جانور پاکستان میں زیادہ تر خنجراب نیشنل پارک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ اور پچھلی دو دہائیوں سے اسکی تعداد میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
جواب :-
ہوبارہ بسٹرڈ پر نوٹ لکھیں۔
سوال :
یہ سردیوں کے موسم میں پاکستان میں سابقہ سویت کے علاقوں سے نکل مکانی کرکے آتا ہے اور تھر اور چولستان کے صحراؤں مین قیام کرتا ہے۔ تھر میں اس پرندے کے ان ڈینجر ہونے کی وجہ غیر ملکیوں کا اسے شکار کرنا اور اس کے مساکن کی تباہی ہے۔
جواب :-
فنجائی اور جانوروں کے نیوٹریشن کے طریقوں میں کیا فرق ہے ؟
سوال :
فنجائی خوراک کو جذب کر کے جسم میں لے جاتی ہے جبکہ دوسرے جانور خوراک کو کھانے کی شکل میں جسم میں لے جاتے ہیں۔ اور پھر اسے مخصوص حصوں میں جذب کرتے ہیں۔
جواب :-
ٹیکسانومی میں وٹیکر، مارگولس اور شواٹز کا کیا کردار ہے؟
سوال :
رابرٹ وٹیکر نے پانچ کنگڈم سسٹم متعارف کروایا جبکہ مارگولس اور شواٹز نے وٹیکر کے پانچ کنگڈم سسٹم میں ترامیم کیں۔ اہوں نے کلاسیفیکیشن کیلئے سیلولر آرگنائزیشن اور خوراک حاصل یا تیار کرنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ جینیٹکس کو بھی بنیاد بنایا۔  
جواب :-




clik hare Subscribe Downloded