Latest Article

header ads

9th_Biology_Chapter : 7



9thBIOLOGY             Chapter No 7           C h TAHIR RAFIQ


Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 7
بائیو اینرجیٹکس
SHORT QUESTIONS & ANSWERS
سیل اپنے افعال کس طرح سرانجام دیتا ہے؟
سوال :
1۔ سیل جانداروں کے جسم کی بنیادی اکائی ہے۔ زندہ سیل میں کیمیکل ری ایکشنز مسلسل ہوتے رہتے ہیں۔
2۔ سیل ایک اوپن سسٹم ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وقت مختلف مادے سیل کے اندر اور باہر آتے جاتے رہتے ہیں۔
3۔ سیل کے اندر مادے توڑے جاتے ہیں اور نئے مادے بنائے جاتے ہیں۔
4۔ سیل میں ہونے والے تمام افعال کو تونائی (انرجی) چلاتی ہے۔
جواب :-
جانداروں میں ہونے والے آکسیڈیشن ۔ری ڈکشن کے ساتھ تعلق بنا کر بائیو انرجیٹکس کی تعریف کیسے کریں گے؟
سوال :
          بائیوانرجیٹکس  سے مراد جانداروں میں انرجی کے تعلقات اور انرجی کی تبدیلیاں ہیں ۔
جواب :-
آکسیڈیشن ری ڈکشن ری ایکشنز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
آکسیڈیشن ری ڈکشن ری ایکشنز:- کیمیائی ری ایکشن میں ایٹموں کے درمیان الیکٹران کا تبادلہ ہوتا ہے۔ آکسیڈیشن ری ڈکشن ری ایکشنز کہلاتے ہیں ۔زندگی کے تمام افعال کیلئے یہ  ری ایکشنز انرجی کا بلاواسطہ ذریعہ ہیں۔  ہ دو طرح کے کیمیائی تعاملات کا مجموعہ ہیں :
1۔ آکسیڈیشن : -کسی ایٹم سے الیکٹرانز کا نکل جانا آکسیڈیشن کہلاتا ہے۔
2۔ ری ڈکشن :- کسی ایٹم کا الیکٹران حاصل کرنا ری ڈکشن کہلاتا ہے۔
جواب :-
وضاحت کریں کہ کس طرح اے ٹی پی سیلز کی انرجی کرنسی ہے؟
سوال :
تمام سیل کی بڑی انرجی ایک نیوکلیوٹائیڈ ہے۔ اس نیوکلیوٹائیڈ کو ایڈینوسین ٹرائی فاسفیٹ یعنی اے ٹی پی کہتے ہیں۔
اے ٹی پی سیل کے زیادہ تر افعال مثلاً میکرومالیکیولز کی تیاری ، حرکات ، نروامپلس کی ترسیل ، ایکٹیوٹرانسپورٹ، ایکسوسائی ٹوسس اور اینڈوسائٹوسس کیلئے انرجی کا اہم ذریعہ ہے۔
اے ٹی پی میں انرجی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اس کے مالیکیول کی ساخت کی وجہ سے ہے ۔ ہر اے ٹی پی میں تین سب یونٹس ہوتے ہیں۔
ایڈنین :- ڈبل رِنگ والی نائٹروجینس بیس ۔
رائبوز :- 5 کاربن والی شوگر ۔
سیدھی چین میں لگے 3 فاسفیٹ گروپس  
جواب :-
پودے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کس طرح جذب کر تے ہیں؟
سوال :
جڑوں کے ذریعے پانی کا انجذاب :-
1۔ مَٹی میں موجود پانی کو جڑوں اور روٹ ہئیرز اوسموسس کے ذریعے جذب کرتے ہیں۔
  یہ پانی زائیلم و یسلز کے ذریعے پتوں تک پہنچا دیا جاتا ہے۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ کا انجذاب :- ہوا پتے میں چھوٹے سوراخوں سٹومیٹا کے ذریعے داخل ہوتی ہے۔ سٹومیٹا کے ذریعے پتے میں داخل ہونے والی میزوفل ٹشوز کے گرد ائیرسپیسز میں پہنچ جاتی ہے۔ ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ میزوفل سیلز کی دیواروں پر لگے پانی میں جذب ہوجاتی ہے اور پھر میزوفل سیلز کے اندر ڈفیوز کر جاتی ہے۔
جواب :-
پانی کی فوٹولائسز سے کیا مراد ہے؟ 
سوال :
لائٹ انرجی پانی کے مالیکیول کو بھی توڑتی ہے  جس سے آکسیجن خارج ہوتی ہے۔ اس عمل کو فوٹولائسز کہتے ہیں ۔ اس دوران بننے والے ہائیڈروجن ایٹمز کلوروفل کو الیکٹرانز دے دیتے ہیں اور خود آئنز بن جاتے ہیں۔
جواب :-
فوٹوسینتھیٹک پگمنٹس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
فوٹوسینتھیٹک پگمنٹس کلوروپلاسٹ کی تھائلا کوائڈ ممبرینز پر گچھوں یعنی فوٹو سسٹمز کی شکل میں پائے جاتے ہیں ۔
کلوروفل۔a  :- کلوروفل ۔a سب سے اہم فوٹوسینتھیٹک پگمنٹ ہے۔
اضافی پگمنٹس :- کلوروفل ۔a کے علاوہ باقی پگمنٹس اضافی پگمنٹس کہلاتے ہیں ان میں کلوروفل ۔b  اور کیروٹینوائڈز شامل ہیں۔
جواب :-
لمٹنگ فیکٹرز سے کیا مراد ہے؟ 
سوال :
لمٹنگ فیکٹرز :- ایسا ماحولیاتی عنصر جس کی غیر موجودگی یا کمی کسی میٹابولک ری ایکشن کی رفتار کو کم کر دے۔ اس مخصوص ری ایکشن کیلئے لمٹنگ فیکٹر کہلاتا ہے۔
جواب :-
ریسپریشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ریسپریشن :- ایسا عمل جس میں جاندار آکسیجن کی مدد سے ایندھن  (گلوکوز) کے مالیکیولز کو توڑ  کر انرجی حاصل کرتاے ہیں ، ریسپریشن کہلاتا ہے۔
جواب :-
سیلولر ریسپریشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سیلولر ریسپریشن :- سیلز کے اندر انرجی پیدا کرنے والے عمل کو سیلولر ریسپریشن کہتے ہیں۔
جواب :-
ایروبک ریسپریشن کی تعریف لکھیں۔
سوال :
آکسیجن کی موجودگی میں ہونے والی ریسپریشن کو ایروبک ریسپریشن کہتے ہیں۔
جواب :-
این ایروبک ریسپریشن کی تعریف لکھیں۔
سوال :
آکسیجن کی غیر موجودگی میں ہونے والی ریسپریشن کو این ایروبک ریسپریشن کہتے ہیں۔
جواب :-
این ایروبک ریسپریشن کی مزید دو اقسام بیان کریں۔
سوال :
1۔ الکحلک  فرمنٹینشن :- یہ عمل بیکٹیریا اور ییسٹ میں ہوتا ہے۔ اس عمل میں پائی روک ایسڈ کو الکحل اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں توڑا جاتا ہے۔
2۔ لیکٹک فرمینٹیشن :- یہ عمل انسان اور دوسرے جانوروں کے سکیٹیل مسلز اور زیادہ جسمانی کام کرنے کے داران ہوتا ہے۔ یہ عمل دودھ میں موجود بیکٹیریا میں بھی ہوتا ہے۔ اس میں پائی روک ایسڈ  کا مالیکیول لیکٹک ایسڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
جواب :-
این ایروبز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
آج بھی جب آزاد آکسیجن موجود ہے کچھ مائیکرو آرگنزمز مثلاً بیکٹیریا  اور کچھ فنجائی این ایروبک ریسپریشن سے انرجی حاصل کرتے ہیں  اور این ایروبز کہلاتے ہیں۔
جواب :-
گلائکولاسسز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
یہ عمل سائٹوپلازم میں ہوتا ہے اور اس مرحلہ میں آکسیجن استعمال نہیں ہوتی۔ اس عمل میں گلوکوز مالیکیول(6۔ کاربن)  پائی رووک ایسڈ (3۔ کاربن) کے دو مالیکیولز میں توڑا جاتا ہے۔
جواب :-
ریسپریشن کا انرجی بجٹ بیان کریں۔
سوال :
1۔ ہر  NADH   مالیکیول الیکٹران ٹرانسپورٹ چین میں تین   ATP   بناتا ہے۔ 
2۔ گلائکولائسز میں بننے والا ہر  NADH دو  ATP  بناتا ہے کیونکہ ایک ATP دو  مائٹوکانڈریا سے  گزر تے ہوئے خرچ کر دیتا ہے۔
2HDAF     کا ہر مالیکیول دو ATP بناتا ہے۔ 
جواب :-
یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ ہر طرح کی زندگیاں فوٹوسنتھی سز پر منحصر ہیں؟
سوال :
کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے سورج کی روشنی اور کلوروفل کی موجودگی میں گلوکوز تیار کرنا فوٹو سینتھی سیز کہلاتا ہے۔ اس میں آکسیجن ایک بائی پروڈکٹ کے طور پر بنتی ہے۔ فوٹوسیتھی سیز ایک اینابولک (تعمیری) عمل ہے اور زندگی کے نظام میں بائیوانرجیٹکس کا ایک اہم حصہ ہے۔
اہمیت:- فوٹوسینتھی سیز سب سے اہم بائیو کیمیکل سلسلہ ہے اور تقریباً تمام زندگی اس پر منحصر ہے۔ فوٹوسیتھی سیز بہت سے سلسلہ وار بائیوکیمیکل ری ایکشنز پر مشتمل عمل ہے جو پودوں ، چند پروٹسٹس (مثلاً الجی) اور چند بیکٹیریا میں ہوتا ہے۔
جواب :-
جانداروں کے اجسام میں ریسپریشن کی توانائی کے کیا استعمال ہیں؟
سوال :
ریسپریشن میں بہت  سی انرگی خارج ہوتی ہےاس میں سے  کچھ تو اےٹی پی میں سٹور کر لی جاتی ہے بقیہ حرارت کی شکل میں باہر نکل جاتی ہے۔ ات ٹی پی کی شکل میں سٹور انرجی مختلف افعال راانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
جواب :-
این ایروبک ریسپریشن کی کیا اہمیت ہے؟
سوال :
1۔ زمیں پر زندگی کے آغاز کے وقت انتدائی زمینی اور آبی مساکن میں آزاد آکسیجن موجود نہیں تھی۔ اس طرح کے این ایروبک  حالات میں شروع میں جاندار اپنے کاموں کیلئے درکار انرجی این ایروبک ریسپریشن سے حاصل کرتے تھے۔
2۔ آج بھی جب آزاد آکسیجن موجود ہو کچھ مائیکروآرگنزمز مثلاً بیکٹیریا اور فنجائی این ایروبک ریسپریشن سے انرجی حاصل کرتے ہیں اور این ایروبیز کہلاتے ہیں۔
3۔ سائنسدانوں نے بیکٹیریا اور فنجائی کی فرمنٹیشن کی صاحیت کو انسانی فائدے کیلئے استعمال کیا ہے۔
4۔ بیکٹیریا کی فرمنٹیشن سے پنیر اور دہی بنایا جاتا ہے۔
5۔ ایک فنگس ایسپر جیلس کی فرمنٹیشن سے سو یا پودے کی چٹنی سویا ساس بنائی جاتی ہے۔
جواب :-
ایسٹیائل کو۔اینزائمز A کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایسٹیائل کو۔اینزائمز A:- ایسٹیائل کو۔اینزائمز A ایک بہت اہم مالیکیول ہے۔ جو بہت سے بائیوکیمیکل ری ایکشنز میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا بنیادی کام کریبز سائیکل کے دوران کاربن ایٹمز کو ایسٹائل ھروپ کی شکل میں تبدیل کرکے کریبز سائیکل میں بھیجنا ہے جہاں اس کی آکسیڈیشن سے انرجی پیدا ہوتی ہے۔
جواب :-
فوٹولائسز کی تعریف لکھیں۔
سوال :
فوٹولائسز :- ایسے کیمیکل ری ایکشنز جن میں فوٹانز یا روشنی کی مدد سے کسی کیمیکل کمپاؤنڈ کی توڑپھوڑ ہوتی ہے فوٹولائسز کہلاتا ہے۔
جواب :-
ڈارک ری ایکشنز سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ڈارک ریایکشنز :- فوٹوسینتی سیز میں ہونے والے ری ایکشنز کا سلسلہ جو روشنی کی غیر موجودگی میں ہوتا ہے۔  یا جس کیلئے روشنی کی ضرورت نہیں ہوتی ، ڈارک ری ایکشنز کہلاتے ہیں۔
جواب :-
ایروبک ریسپریشن کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایروبک ریسپریشن :- ریسپریشن کی وہ قسم جو آکسیجن کی موجودگی میں ہوتی ہے ، ایروبک ریسپریشن کہلاتی ہے۔
جواب :-














Clik Hare Subscribe
                                                                                   



                                                                                   downloded







Post a Comment

0 Comments