Latest Article

header ads

9th_Biology_Chapter : 9



9th BIOLOGY             Chapter No 4            C h TAHIR RAFIQ


Ch Tahir Rafiq

Biology : 9th
CHAPTER NO. 9
ٹرانسپورٹ  
SHORT QUESTIONS & ANSWERS
لینٹی سیلز کیا ہوتے ہیں اور یہ پودوں میں کہاں پائے جاتے ہیں؟
سوال :
لینٹی سیلز چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں یہ پودوں  کے تنوں میں پائے جاتے ہیں ۔
جواب :-
سٹومیٹا کے کھلنے میں پوٹاشیم آئنز کا کیا کردار ہوتا ہے؟
سوال :
روشنی پڑنے پر ایپی ڈرمل سیلز سے پوٹاشیم آئنز گارڈ سیلز میں داخل ہوجاتے ہیں ان آئنز کے بعد پانی بھی گارڈسیلز میں آجاتا ہے۔ اس طرح انکی ٹرجیڈٹی بڑھ جاتی ہے اور سٹومیٹا کھل جاتا ہے۔
جواب :-
کوہیژن۔ٹینشن تھیوری کی تعریف لکھیں۔
سوال :
کوہیژن۔ٹینشن تھیوری :- اس تھیوری کے مطابق ٹرانسپا ئریشنل پل وہ قوت ہے جو پانی کو اوپر لے جاتی ہے ٹرانسپائریشن سے دباؤ کا ایک فرق پیدا ہوتا ہے جو پانی اور سالٹس کو جڑوں میں کھینچتا ہے۔
جواب :-
پریشر فلومیکا نزم کے مطابق سورس اور سنک سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اس میکانزم میں سورس سے مراد وہ آرگن ہے جہاں سے خوراک دوسرے حصوں کو درآمد ہوتی ہے۔ جبکہ سینک ایسا علاقہ ہے جہاں میٹابولزم چل رہا ہو یا خوراک ذخیرہ ہو جیسے جڑیں، ٹیوبرز وغیرہ۔
جواب :-
ؤائٹ بلڈسیلز کی دو بڑی اقسام کونسی ہیں ان میں کیا فرق ہے؟
سوال :
وائٹ بلڈ سیل کی دو بڑی اقسام گرینولوسائٹس اور اے گرینولوسائٹس ہیں گرینولوسائٹس کا سائٹوپلازم دانے دار ہوتا ہے جبکہ اے گرینولوسائٹس کا سائٹوپلازم صاف یعنی غیر دانے دار ہوتا ہے۔
جواب :-
آپ اپنی جِلد پر انفیکشن میں پس دیکھتے ہیں یہ کس طرح بنتی ہے؟
سوال :
جراثیموں کو مارتے ہوئے وائٹ بلڈ سیل خود بھی مر جاتے ہیں یہ مردہ سیلز جمع ہوکر ایک سفید مواد یعنی پس بناتے ہیں جو انفیکشن کے مقام پر نظر آتے ہیں۔
جواب :-
پیری کارڈیل فلوئیڈ کیا کام کرتا ہے؟
سوال :
پیری کارڈیم اور دل کی دیواروں کے درمیان فلوئیڈ کو پیری کارڈیل فلوئیڈ کہتے ہیں ۔ یہ فلوئیڈ دل کے سکڑنے کے دوران پیری کارڈیم اور دل کے درمیان رگڑ کو کم کرتا ہے۔
جواب :-
سسٹول اور ڈایا ستول  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
سسٹول :- کارڈیک سائیکل کے دوران دل کا پھیلنا اور سکڑنا سسٹول کہلاتا ہے۔
جواب :-
ڈایا سسٹول سے کیا مراد ہے ؟
سوال :
ڈایاسٹول :- داریک سائیکل کے دوران دل پھیلتا ہے اور سکڑتا ہے پہلے مرحلے میں دل کے ایٹریا اور وینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں۔ جس سے ایٹیریا خون سے بھر جاتا ہے۔ اس پیریڈ کو کارڈیک ڈایا سٹول یا ڈایا سٹول کہاجاتا ہے۔
جواب :-
زائیلم کی تعریف لکھیں۔
سوال :
زائیلم :-  زائیلم ویسکولر ٹشو ہے جو پودے میں پانی اور حل شدہ نمکیات کی ترسیل کرتا ہے یہ پانی اور نمکیات کی ٹرانسپورٹ کیلئے ایک ہی راستہ فراہم کرتا ہے یعنی نیچے سے اوپر کی طرف بھیجتا ہے۔ زائیلم فائبرز اور ویسلز ایلیمنٹس پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
جواب :-
وینیول کی تعریف لکھیں۔
سوال :
وینیول :- ٹشو کے اندر کیپلیریز آپس میں ملکر چھوٹی چھوٹی وینز بناتی ہیں جنہیں وینیولز کہتے ہیں وینیولز کے آپس میں ملنے سے وینز بنتی ہیں جو آرگنز سے باہرر آتی ہیں۔
جواب :-
ایٹریم کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایٹریم :- دل کے چار خانے ہوتے ہیں اوپر والے پتلی دیواروں والے خانے ایٹریا کہلاتے ہیں جس میں دایاں ایٹریم اور بایاں ایٹریم ہے۔ دایاں ایٹریم ڈی آکسی جینیٹڈ بلڈ جبکہ بایاں ایٹریم آکسیجینیٹڈ بلڈ وصول کرتا ہے۔
جواب :-
نیوٹروفل کی تعریف لکھیں۔
سوال :
نیوٹروفل :- یہ لیوکوسائٹ کی ایک قسم ہے ان کا نیوکلیس  2 سے 5 لوبز میں تقسیم ہوتا ہے اور ان کا دورانیہ حیات 7 گھنٹہ ہے۔ یہ فیگو سائٹوسز کر کے چھوٹے پارٹیکلز کو توڑتے ہیں اور یہ کوسائیٹس کا 62 فیصد ہوتے ہیں۔
جواب :-
ٹرائی کیسپڈ والو کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ٹرائی کسپڈوالو : - دایاں ایٹریم سے دائیں وینٹریکل میں کھلنے والے سوراخ کی حفاظت ایک والو کرتا ہے جسے ٹرائی کیسڈوالو کیتے ہیں کیونکہ اس میں تین پٹ ہوتے ہیں۔
جواب :-
گرینولوسائٹ کی تعریف لکھیں۔
سوال :
گرینولوسائٹ :- ایسے لیوکوسائٹس جن کا سائٹوپلازم دانے دار ہوتا ہے گرینولر سائٹس کہلاتے ہیں یہ سیلز ریڈ بون میرو میں بنتے ہیں اور ان میں درج ذیل سیلز شامل ہوتے ہیں۔    1۔ نیوٹروفلز                    2۔ ایوسینوفلز                   3۔ بیسوفلز
جواب :-
لیوکیمیا  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
لیوکیمیا :- لیوکیمیا سے مراد بلڈ کینسر ہے اس میں بون میرو جگر اور تلی میں نابالغ اور ابنارمل وائٹ بلڈسیلز کی بڑی تعداد کا بن جانا ہے۔ اس میں وائٹ بلڈسیلز کی پروڈکشن بے کابو ہوجاتی ہے۔ اس میں مریض کو ڈونر کا عطیہ کیا ہوا خون باقاعدگی سے لینا پڑتا ہے۔ یا بون میرو کی منتقلی اس کا علاج ہے۔
جواب :-
وینٹریکل کی تعریف لکھیں۔
سوال :
وینٹریکل :- انسنی دل کے چار خانے ہوتے ہیں اوپر والے پتلی دیواروں والے خانے بایاں اور دایاں ایٹریا کہلاتے ہیں ۔ نیچے والے موٹی دیواروں والے خانے دایاں اور بایاں وینٹریکلز کہلاتے ہیں۔ بایاں وینٹیریکل دلا کا سب سے مضبوط خانہ ہے اس کی دیوار کی موٹائی 05 انچ ہوتی ہے ۔ وینٹیرکلز سارے جسم میں خون دھکیلتے ہیں ۔
جواب :-
اینٹی جن A کی تعریف لکھیں۔
سوال :
اینٹی جن A :- ریڈبلڈسیلز کسی تہہ پر مخصوص قسم کے سیلز پائے جاتے ہیں جو اینٹی جن کہلاتے ہیں یہ مختلف بلڈ گرپس کا باعث بنتے ہیں ۔ ایسی اینٹی جن جو بلڈگروپ  A بناتی ہے اینٹی جن A کہلاتی ہے۔
جواب :-
آرٹریول  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
آرٹریول :- جب آرٹریز آرگن کے جسم میں داخل ہوتی ہیں وہ چھوٹی ویسلز میں تقسیم ہوجاتے ہیں جنہیں آرٹرویل کہتے ہیں آرٹریولز ٹشو میں داخل ہوکر کیپلیریز میں تقسیم ہوجاتی ہیں ۔
جواب :-
B۔ لمفوسائٹ  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
B۔ لمفوسائٹ :- B۔ لمفوسائٹ وائٹ بلڈ سیلز کی ایک قسم ہے ان کا سائٹوپلازم غیر دانے دار اور بڑا نیوکلیس ہوتا ہے ان کا کام اینٹی جنز کو پہنچانا اور ان کے خلاف  اینٹی باڈیز تیار کرنا ہے۔
جواب :-
ڈارسل اے اور ٹا  کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ڈارسل اے اورٹا :- جب اے اورٹا تھیوریکس کیویٹی سے گزر کر نیچے کی طرف جاتا ہے ڈارسل اے اور ٹا کہلاتا ہے۔ ڈارسل اے اورٹا سے بہت سی شاخیں نکلتی ہیں جنہیں آرٹریز کہتے ہیں یہ پورے جسم میں آکسیجینیٹڈ خون مہیا کرتی ہے۔
جواب :-
ایمبولس کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایمبولس :- اتھروسکلیروسس میں آرٹریز کے اندر کولیسٹرول کی بہت سی تہیں  جم جاتی ہیں جنہیں پلاک کہتے ہیں پلاک آرٹریز کے اندر خون کے کلاٹ بنا دیتا ہے اگر یہ کلاٹ اپنی جگہ چھوڑ کر آرٹیریز میں تیرنا شروع کردے تو اسے ایمبولس کہاجاتا ہے۔
جواب :-
گارڈسیلز کی تعریف لکھیں۔
سوال :
گارڈسیل :- گارڈسیل سٹومیٹا کے گرد مخصوص سیلز موجود ہوتے ہیں جو سٹومیٹا کے کھلنے اور بند ہونے کو کنٹرول کرتے ہیں ان کو گارڈ سیل کہاجاتا ہے۔جب گارڈ سیل پانی سے بھر جاتے ہیں تو ٹرجد ہوجاتے ہیں اس سے سٹومیٹا کھل جاتا ہے۔ جب گارڈسیل سے پانی نکلتا  ہے اور یہ فلیسڈ ہوجاتے ہیں تو سٹومیٹا بند ہوجاتے ہیں ۔
جواب :-
T۔لمفوسائٹ کی تعریف لکھیں۔
سوال :
T۔لمفوسائٹ :- T۔لمفوسائٹ بلڈسیلز کی ایک قسم ہے ان کا سائٹوپلازم غیردانےدار ہوتا ہے۔ اور ایک بڑا نیوکلیس موجود ہوتا ہے۔ ان کا کام اینٹی جن کی پہچان کرنے کے بعد مختلف طریقوں سے انہیں مارنا ہے۔
جواب :-
ABOسسٹم کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ABOسسٹم :- انسان میں سب سے اہم بلڈ گروپ  سسٹم ہے۔ جس میں خون کے چار گروپس ہیں  جو ایک دوسرے سے ریڈبلڈسیلز کی سطح پر مخصوص اینٹی جنز (اینٹی جن A اور B) کے لحاظ سے مختلف ہیں ۔ اینٹی جن A والے شخص کا بلڈ گروپ A ہوتا ہے۔ اینٹی جن B والے کا بلڈگروپ B ہوتا ہے۔ A،  B اینٹی جن والے  کا  بلڈ گروپ  AB اور اینٹی جن کے بغیر بلڈ گروپ  O کہلاتا ہے۔
جواب :-
ایلبیومن کی تعریف لکھیں۔
سوال :
ایلبیومن :- ایلبیومن پلازما کی پروٹین ہے۔ ایلبیومن پروٹینز خون میں پانی کے توازن کو برقرار رکھتی ہیں۔ یہ پروٹینز پانی کو خون  سے باہر نہیں جانے دیتی۔
جواب :-
اینٹی جن B سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اینٹی جن B :- یہ ABO سسٹم کی ایک پروٹین ہے۔ ایسا انسان  جس میں  اینٹی جن B جوجود ہو اس کا بلڈ گروپ B ہوتا ہے ۔ ABO سسٹم میں خون کے گروپ کا انحصار اینٹی جن کی خون میں موجود ٹائپ پر ہوتا ہے۔
جواب :-
آرٹیریوسکلیروسس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
آرٹیریوسکلیروسس:- آرٹیریوسکلیروسس کا مطلب ہے  آرٹریز کا سخت ہوجانا۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آرٹریز کی دیوار وں میں کیلشیم  جمع ہوجاتا ہے۔ ایتھروسکلیروسس کے بہت زیادہ  بڑھ جانے سے یہ بیماری ہوتی ہے۔
جواب :-
بیسوفل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بیسوفل :- یہ لیوکوسائٹ کی ایک قسم ہے۔ ان کا نیوکلیس دو لوبز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور یہ خون کو جمنے سے روکتے ہیں ۔ ان میں ایک اینٹی کو۔ایگولنٹ ہیپارن پیدا ہوتا ہے جو خون کو جمنے سے روکتا ہے اس کے علاوہ ایفیکشن یا چوٹ کے مقام پر ان کے اندر سے انفلیمیشن پیدا کرنے والے مادے ہسٹامیز خارج ہوتے ہیں۔
جواب :-
وینٹریکولر سسٹول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
وینٹریکولر سسٹول :- کارڈیک سائیکل کے دوران تیسرے مرحلے میں  دونوں وینٹریکلز سکڑتے ہیں اور خون کو پھیپھڑوں اور جسم کی جانب پمپ کردیتے ہیں۔  وینٹریکلز سکڑنے کے پیریڈ کو وینٹریکولرسسٹول کہتے ہیں۔
جواب :-
ایوسینوفل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ایوسینوفل :- یہ وائٹ بلڈسیلز کی ایک قسم ہے جن کا سائٹوپلازم دانے دار ہوتا ہے۔ ان میں نیوکلیس 2 لوبز میں تقسیم ہوتا ہے۔ اور یہ پیراسائیٹس کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں ۔ یہ کیوکوسائٹس کا دو فیصد ہوتے ہیں ۔ اور ان کا دورانیہ حیات ضرورت پر منحصر ہوتا ہے۔
جواب :-
ہیموگلوبن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ہیموگلوبن :- ہیموگلوبن ایک پروٹین ہے جو ریڈ بلڈسیلز کا تقریباً 93 فیصد ہے۔ ان کا کام آکسیجن اور بہت تھوڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹرونسپورٹ کرنا ہے۔
جواب :-
میگاکیریوسائیٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
میگاکیریوسائیٹ :- میگا کیریوسائٹس بون میرو کے بڑے سیلز کو کہتے ہیں جن کے ٹوٹنے سے پلیٹ لیٹس یا تھرمبو سائٹس بنتے ہیں۔
جواب :-
اینجائناپیکٹورس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اینجائناپیکٹورس :- اینجائناپیکٹورس کا مطلب سینہ کی درد ہے۔ اس میں دل کے مسلز کو خون کی فراہمی ناکافی ہوتی ہے لیکن اتنی کم نہیں کہ ٹشوز کی موت ہوجائے۔ اس کی وجوہات ہارٹ اٹیک سے ملتی جلتی ہیں ۔اس میں دل میں یا بائیں بازو اور کندھے میں درد اٹھتا ہے۔
جواب :-
Rh۔فیکٹرز  سے کیا مراد ہے؟
سوال :
Rh۔فیکٹر :- Rh۔فیکٹر ریڈ بلڈسیلز پر موجود ایک فیکٹر ہے۔ جسے سب سے پہلے ریسیس بندر میں دریافت کیا گیا۔ جس شخص میں Rh۔فیکٹر موجود ہوتا ہے اس کا بلڈ گروپ Rh۔ پازیٹو ہوتا ہے جس میں یہ فیکتر موجود نہ ہو اس کا بلڈ گروپ Rh۔نیگیٹو ہوتا ہے۔
جواب :-
ایتھروسکلیروسس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ایتھروسکلیروسس :- ایتھروسکلیروسس  آرٹریز کے تنگ ہوجانے کو کہتے ہیں۔ یہ ایک کرانک بیماری ہے جس میں آرٹریز میں فیٹی مٹیریل ، کولیسٹرول یا فائبرن جمع ہوجاتے ہیں ۔ آرٹریز مزید کھل اور سکڑ نہیں سکتیں اور ان میں سے خون کا گزرنا  مشکل ہوجاتا ہے۔
جواب :-
بائی کسپڈوالو سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بائی کسپڈ والو :- بائیں ایٹریم اور بائیں  وینٹریکل کے درمیان سوراخ کی حفاظت  ایک بائی کسپڈوالو کرتا ہے۔ اس والو میں دو پٹ ہیں اس لئے اسے بائی کسپڈ والو کہا جاتا ہے۔ یہ خون کے بائیں وینٹریکل سے بائیں ایٹریم میں واپسی بہاؤ کو روکتا ہے۔
جواب :-
سسٹیمک سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سسٹیمک سرکولیشن :- انفیرئیر اور سپیرئیر وینا کیوا کے ذریعے پورے جسم سے ڈی آکسیجینیٹڈ بلڈ دائیں ایٹریم میں آتا ہے۔ اور اے اورٹا کے ذریعے بائیں وینٹریکل سے پورے جسم  کو سپلائی کیاجاتا ہے۔ وہ عمل جس میں پورے جسم سے خون اکٹھا کیا جائے اور بھیجا جائے سسٹیمک سرکولیشن کہلاتا ہے۔
جواب :-
ایر تھروسائٹ سے کیا مراد ہے؟ 
سوال :
ایرتھروسائٹ :- ایرتھروسائٹس خون کے سرخ خلیوں کو کہتے ہیں۔ خون کے مکعب ملی میٹر میں مردوں میں ان کی تعداد 5 سے 55 فی مکعب ملی میٹر اور خواتین میں ان کی تعداد 4 سے 45 فی مکعب ملی میٹر ہوتی ہے۔  ان کا 95 فیصد حصہ ہیموگلوبن پر مشتمل ہوتا ہے جو پانی اور نمکیات جذب کرتا ہے۔
جواب :-
ہارٹ ریٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ہارٹ ریٹ :- ہارٹ ریٹ دل کی دھڑکن کی رفتار کو کہتے ہیں۔  اس سے مراد ایک منٹ میں دھڑکنوں یعنی ہارٹ بیٹس کی تعداد ہے آرام کرتے وقت ایک صحت مند مرد کا ہارٹ ریٹ 70 دھڑکن فی منٹ اور ایک صحت مند خاتون کا ہارٹ ریٹ 75 دھڑکن فی منٹ ہوتا ہے۔
جواب :-
مونوسائیٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
مونوسائیٹ :- یہ وائٹ بلڈسیل کی ایک قسم ہے۔ یہ کسی انفلیمیشن والے ٹشوز میں داخل ہوکر میکروفیج بن جاتے ہیں۔ اور وہاں موجود جراثیموں کو نگل لیتے ہیں۔ یہ لیوکوسائٹس کا 3 فیصد ہیں اور ان کا دورانیہ 3 منٹ ہوتا ہے۔
جواب :-
اے اورٹا سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اے اور ٹا :- اے اور ٹا ایک بڑی بلڈ وسیل ہے۔ دل کے بائیں وینٹریکل سے آکسیجینیٹڈ خون ایک بڑی آرٹری اے اور ٹا میں آتا ہے۔ اے اورٹا اوپر چڑھ کر کمان کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ جسے اے اورٹک آرچ  کہتے ہیں ۔ جبکہ  تھیوریکس کے نیچے والا حصہ ڈارسل آےاورٹا کہلاتا ہے۔
جواب :-
آرٹری سے کیا مراد ہے؟
سوال :
آرٹری :- آرٹریز ایسی بلڈ وسیلز ہمیں جو خون کو دل سے دور لے جاتی ہے۔ بالغوں میں پلمونری آرٹری کے سوا تمام آرٹریز  آکسیجینیٹڈ خون دل سے تمام جسم میں لے جاتی ہے ۔پلمونی آرٹری  ڈی آکسیجینیٹڈ خون دل سے پھیپھڑوں  میں لے جاتی ہے۔
جواب :-
بلڈ گروپ سسٹم سے کیا مراد ہے؟
سوال :
بلڈ گروپ سسٹم :- بلڈ گروپ سسٹم سے مرا د ریڈبلڈ سیلز کی سطح پر مخصوص اینٹی جنز کی موجودگی یا غیر موجودگی کی بنا پر خون کی گروہ بندی ہے۔ انٹرنیشنل سوسائٹی آف  بلد ٹرانسفیوژن کے مطابق اب تک دریافت کیے گئے بلڈ گروپ سسٹم کی تعداد 29 ہے۔
جواب :-
کورونری آرٹری سے کیا مراد ہے؟
سوال :
کورونری آرٹری :- ایسی آرٹری جس کے ذریعے مسلز کو خون فراہم کیا جاتا ہے، کورونری آٹری کہلاتی ہے۔
جواب :-
فائبرن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
فائبرن :- فائبرن ایک پلازما پروٹین ،فائبرینوجن کی غیر حل شدہ حالت ہے۔ پلیٹ لیٹس فائبرینوجن سے فائبرن بنانے کا کام  کرتے ہیں۔ یہ غیر حل پذیر دھاگے "فائبرن" خون بہنے والی جگہ پر ریڈ بلڈسیلز اور دوسرے پلیٹ لیٹس کے ساتھ الجھ کر کلاٹ بنا دیتے ہیں۔ اور خون کو بہنے سے روکتے ہیں۔
جواب :-
لینٹی سیل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
لینٹی سیل :- چند پودوں کے تنوں میں سوراخ موجود ہوتے ہیں۔ ان کو لینٹی سیلز کہتے ہیں۔ لینٹی سیلز کے ذریعے پودا  محدودد ٹرانسپائریشن کر سکتا ہے۔
جواب :-
مائیوکارڈیل انفارمیشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
مائیوکارڈیل :- مائیوکارڈیل سے مراد دل کے مسلز کی موت ہے۔ اسے عام زبان میں ہارٹ اٹیک بھی کہتے ہیں۔ بعض اوقات دل کی دیواروں کے کسی حصہ کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ آئے تو   نتیجہ میں چند کارڈیک مسلز کی موت ہوجاتی ہے۔ جسے مائیوکارڈیل انفارکشن کہتے ہیں۔
جواب :-
اینٹی ۔B اینٹی باڈی سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اینٹی ۔B اینٹی باڈی :- اینٹی ۔B اینٹی باڈیز اینٹی جن B کے مخالف دفاعی نظام کے طور پر پیدا ہوتی ہے جس شخص کا بلڈ گروپ A ہو، اس میں اینٹی ۔B اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں۔ جو بیرونی حملہ آوروں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہیں۔
جواب :-
اے اورٹک آرچ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اے اور ٹک آرچ :- دل سے آکسیجینیٹڈ خون اےاورٹا کے ذریعے تمام جسم کو پمپ کیا جاتا ہے۔ اے اور ٹا دل کے ساتھ ساتھ اوپر کی طرف اٹھتا ہے اور کمان کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ جسے اے اور ٹک آرچ کہتے ہیں۔ اس میں تین شاخیں نکلتی ہیں جو سَر، منہ، جبڑوں، بازوؤں  وغیرہ کو خون فراہم کرتی ہیں۔
جواب :-
ایٹریل سسٹول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ایٹریل سسٹول :- کارڈیک سائیکل کے دوسرے مرحلے میں خون سے بھرے ہوئے دونوں ایٹیریا  سکڑتے ہیں اور خون کو وینٹریکل میں پمپ کر دیتے ہیں۔ کارڈیک سائیکل کا یہ مرحلہ ایٹریل سسٹول کہلاتا ہے۔
جواب :-
کپلری سے کیا مراد ہے؟
سوال :
کپلری :- یہ سب سے چھوٹی بلڈ وویسلز ہیں اور آرٹریولز کے تقسیم ہونے سے بنتی ہیں۔ خون اور ٹشوز کے مابین گیسوں کا تبادلہ کپلریز کے ذریعے ہی ہوتا ہے۔ یہ اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ بلڈسیلز کو ان میں سے ایک قطار بنا کر  گزرنے کی خاطر دہرا ہوکر گولی کی شکل لینی پڑتی ہے۔
جواب :-
ڈایا سٹول سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ڈایا سٹول :- کارڈیک سائیکل کے دوران دل پھیلتا اور سکڑتا ہے۔ پہلے مرحلے میں دل کے ایٹریا اور وینٹریکلز ریلیکس ہوتے ہیں جس سے ایٹریا خون سے بھر جاتا ہے اس پیریڈ کو کارڈیک ڈایا سسٹول یا ڈایا سسٹول کہا جاتا ہے۔
جواب :-
فائبرینوجن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
فائبرینوجن :- فائبرینوجن ایک انتہائی اہم  پلازما پروٹین ہے یہ خون کے جمنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ پروٹین پلیٹ لیٹس کے ساتھ ملکر فائبرن بناتی ہے۔ جو خون کو بہنے سے روکتی ہےاور بلڈ کلاٹ بناتی ہے۔
جواب :-
لیوکوسائٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
لیوکوسائٹ :- خون کے سفید خلیوں کو لیوکوسائٹ کہتے ہیں۔ ان میں کوئی پگمنٹ موجود نہیں ہوتا ۔ خون کے ایک مکعب ملی میٹر میں انکی تعداد 7000 سے 8000 تک ہوتی ہے۔ لیوکو سائیٹس جسم کو بیرونی عناصر کے خلاف موثر مدافعتی نظام مہیا کرتے ہیں۔
جواب :-
اے گرینولوسائٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اے گرینولوسائٹ :- ایسے لیوکوسائٹس ہیں جن کا سائٹوپلازم صاف یا غیر دانے دار ہوتا ہے۔ ۔ یہ سیلز کے لمفیٹک سسٹم کے ٹشوز مثلاً لمف نوڈز، سپلین، ایڈینوائڈ اور تھوئمس میں بنتے ہیں۔
جواب :-
پیری کارڈیم سے کیا مراد ہے؟
سوال :
پیری کارڈیم  :- دل ممبرین کے بنے ہوئے ایک تھیلے میں موجود ہوتا ہے جسے پیری کارڈیم کہتے ہیں۔یہ دل کی حفاظت کرتا ہے۔
جواب :-
نبض سے کیا مراد ہے؟
سوال :
نبض :- دل کی دھڑکن کی رفتار کو دل کے علاوہ جسم کے کچھ مخصوص حصوں سے بھی ماپا جاسکتا ہے۔ اسے نبض کہتے ہیں۔ نبض سے مراد دل کی کنٹریکشنز پر ایک آرٹری میں خون جانے سے اس میں باقاعدہ تواتر سے ہونے والے پھیلاؤ اور سکڑاؤ ہیں۔ نبض جسم کے ان حصوں میں محسوس کی جاسکتی ہے جہاں آرٹری جِلد کے قریب ہو۔
جواب :-
ویناکیوا سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ویناکیوا :- ویناکیوا دو بڑی وینز ہیں جن کو انفیرئیر وینا کیوا اور سپیرئیر ویناکیوا کہاجاتا ہے۔ ویناکیوا پورے جسم سے ڈی آکسی جینیٹڈ بلڈ اکٹھا کرکے لاتی ہے۔ اور دل کے دائیں آرٹریم میں ڈالتی ہے۔
جواب :-
اینٹی۔Rh اینٹی باڈی سے کیا مراد ہے؟
سوال :
اینٹی۔Rh اینٹی باڈی :- اینٹی۔Rh اینٹی باڈیز ، Rh فیکٹر کے خلاف پیدا ہوتی ہیں۔ جن میں Rh فیکٹر موجود ہو ان میں یہ اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں۔ اگر Rh۔ پازیٹو انسان کو Rh۔ نیگیٹو کا خون دیا جائے تو یہ مزاحمت پیدا کرتی ہیں اور نعض اوقات خون کے خلیے تباہ ہوجاتے ہیں۔
جواب :-
فلوئم سے کیا مراد ہے؟
سوال :
فلوئم :- پودوں کے ویسکولر سسٹم کا حصہ ہے ۔ فلوئم ویسکولر ٹشو میں موجود ہوتا ہے اور اس کا کام تیار شدہ  خوراک کو پتوں سے لیکر پودے کے پورے جسم تک پہنچانا ہے۔ فلوئم کمپینین سیلز اور سیوٹیوبز پر مشتمل ہوتا ہے۔ سیوٹیوبز پودے میں ہر طرف خوراک فراہم کرتی ہیں۔
جواب :-
Rh سسٹم سے کیا مراد ہے؟
سوال :
Rh سسٹم :- Rh سسٹم 1930ء  کی دہائی میں  کارل لینڈ سٹینر نے دریافت کیا۔ اس سسٹم میں دو بلڈگروپ ہوتے ہیں۔ Rh پازیٹو اور Rh نیگیٹو۔ یہ دونوں گروپ ریڈ بلڈ سیلز پر ایک اینٹی جن کی موجودگی یا غیرموجودگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ جن میں Rh۔فیکٹر موجود  ہو ان بلڈ گروپ Rh۔پازیٹو ہوگا اور جن میں Rh۔فیکٹرز نہ ہوں ان کا بلڈ گروپ Rh۔نیگیٹو ہوگا۔
جواب :-
تھیلسیمیا سے کیا مراد ہے؟
سوال :
  تھیلسیمیا :- تھیلسیمیا ایک وراثتی بیماری ہے۔ جو ہیموگلوبن بنانے والے ایک جین میں میوٹیشن سے پیدا ہوتی ہے۔ اس میں ہیموگلوبن کی بیِٹا چین نہیں بنتی۔ اس میں میوٹیشن سے F۔چین بن جاتی ہے۔  اور مریض میں آکسیجن کی مناسب ٹرانسپورٹ نہیں ہو پاتی۔ ایسے مریض کو تمام زندگی نارنل خون فراہم کرنا پرتا ہے۔
جواب :-
کارڈیو۔ویسکولر سسٹم سے کیا مراد ہے؟
سوال :
کارڈیو۔ویسکولر سسٹم :- انسان میں موجود ایسا سسٹم جس کے ذریعے مادوں کی ٹرانسپورٹ ہوتی ہے کارڈیو۔ویسکولر سسٹم کہلاتا ہے۔ کارڈیو۔ویسکولر سسٹم دل اور اس سے منسلک ویسلز یعنی آرٹریز، وینز، اور کپلریز پر مشتمل ہوتا ہے۔
جواب :-
پلازما سے کیا مراد ہے؟
سوال :
پلازما :- پلازما خون کا حصہ اور خون میں اس کا حصہ 55فیصد ہوتا ہے۔ پلازما بنیادی طور پر پانی ہے جس میں پروٹینز، سالٹس، آئینز، میٹابولائٹس اور بےکارمدے حل ہوئے ہوتے ہیں۔ پلازما میں پانی کی مقدار 92-90 فیصد ہوتی ہے جبکہ 8-10 فیصد حل شدہ مادے ہوتے ہیں۔
جواب :-
روٹ ہیئر سے کیا مراد ہے؟
سوال :
روٹ ہیئر :- پودے کی جڑوں پر بال نما  باریک ساختیں پائی جاتی ہیں جنہیں روٹ ہیئر کہتے ہیں۔ روٹ ہیئر پانی کی ایبزاپشن کیلئے سطحی رقبہ بڑھاتے ہیں  اور زمیں سے پانی اور نمکیات جذب کرتے ہیں۔
جواب :-
تھرمبوسائیٹ سے کیا مراد ہے؟
سوال :
تھرمبوسائیٹ :- تھرمیوسائٹس خون میں موجود ہوتے ہیں اور ان کو پلیٹ لیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ بون میرو کے بڑے سیلز کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ تھرموسائیٹس خون بہنے والی جگہ پر کلاٹ بناکر خون بہنے سے روکتا ہے۔ اور جب تک ٹشو کی مرمت نہ ہوجائے عارضی بند کا کام کرنا ہے۔  خون میں انکی تعداد 250000  مکعبملی میٹر  ہوتی ہے۔
جواب :-
کاڈیک سائیکل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
کارڈیک سائیکل :- دل کے خانوں میں ریلیکسیشن اور کنٹریکشن ہوتی رہتی ہے۔ دل کے خانوں میں ریلیکسیشن اور کنٹریکشن کا ایک دوسرے کے بعد آنا کارڈیک سائیکل کہلاتا ہے۔
جواب :-
پلیٹ لیٹس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
پلیٹ لیٹس :- پلٹ لیٹس خون میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ سیلز نہیں ہوتے بلکہ بون میرو کے بڑے سیلز میگاکیریوسائٹس کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ ان میں نیوکلیس یا پگمنٹ موجود نہیں ہوتا ۔ ان کا کام خون کا کلاٹ بناکر بہتے ہوئے خون کو روکنا ہے۔
جواب :-
سیمی لیونر والو سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سیمی لیونر والو :- اےاورٹا کی بنیاد پر ایک والو موجود ہوتا ہے جسے سیمی لیونروالو  کہتے ہیں۔ سیمی لیونر والو اےاورٹا سے بائیں وینٹریکل میں خون کے واپسی بہاؤ کو روکتا ہے۔
جواب :-
تھرومبس سے کیا مراد ہے؟
سوال :
تھرومبس :- کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے  آرٹریز میں کولیسٹرول کی بہت سی تہیں جم جاتی ہیں جنہیں پلاک کہتے ہیں۔ پلاک بعض اوقات آرٹریز کے اندر خون کے کلاٹ بنا دیتے ہیں جنہیں تھرومبس کہتے ہیں۔
جواب :-
کوہیژن ٹینشن تھیوری سے کیا مراد ہے؟
سوال :
کوہیژن تھیوری :-
                      :   کوہیژن تھیوری  پودے کے اندر پانی کا کالم بنا کر کافی بلندی تک چڑھنے کی وضاحت کرتی ہے۔ اس تھیوری کے مطابق ٹرانسپائریشنل پل وہ قوت ہے جوپانی کو اوپر لے جاتی ہے۔ ٹرانسپائریشن سے دباؤکا ایک فرق پیدا ہوتا ہے جو پانی اور سالٹس کو جڑوں سے کھینچتا ہے۔
جواب :-
وین سے کیا مراد ہے؟
سوال :
وین :- ایسی بلڈ ویسلز جو ڈی آکسی جینیٹڈ بلڈ پورے جسم سے اکٹھا کرکے دل تک لے کر آتی ہیں ، وینز کہلاتی ہیں۔
جواب :-
سٹوما سے کیا مراد ہے؟
سوال :
سٹوما :-
       : پنے کی سطح پر بے شمار چھوٹے چھوٹے سوراخ موجود ہوتے ہیں جن کو سٹومیٹا کیتے ہیں۔ (داحد:سٹوما) سٹومیٹا کے ذریعے پودے میں ٹرانسپائریشن  کا عمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گیسوں کا بیرونی فضا سے تبادلہ بھی سٹومیٹا کے ذریعے ہوتا ہے۔
جواب :-
ٹرانسپائریشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ٹرانسپائریشن :-
                  : ٹرانسپائریشن سے مراد پودے کی سطح سے پانی کا بخارات بن کر نکل جانا ہے پودے میں پانی کا یہ اخراج تین طرح سے ہوتا ہے۔
1۔ پنے میں موجود سٹومیٹا کے ذریعے
 2۔ پنے کی ایپی ڈرمس میں موجود کیوٹیکل کے ذریعے
  3۔ پودوں کے تنے میں موجود لینٹی سیلز کے ذریعے
جواب :-
پلمونری سرکولیشن سے کیا مراد ہے؟
سوال :
پلمونری سرکولیشن :-
                         : وہ رستہ جس میں دل سے ڈی آکسی جینیٹڈ خون پھیپھڑوں میں اور پھیپھڑوں سے آکسی جینیٹڈ خون دل میں آتا ہے پلمونری سرکولیشن یا پلمونری سرکٹ کہلاتا ہے۔
جواب :-
ٹرانسپائریشنل پل سے کیا مراد ہے؟
سوال :
ٹرانسپائریشنل پل :-
                      : وہ قوت جو پودے میں پانی اور حل شدہ نمکیات کو اوپر لے جاتی ہے ٹرانسپائریشنل پل کہلاتی ہے۔ ٹرانسپائریشنل  سے دباؤ کا ایک فرق پیدا ہوتا ہے جو پانی اور سالٹس کو جڑوں سے کھینچتا ہے۔ ٹرانسپائریشنل پل پودے کے تمام حصوں میں پانی اور حل شدہ نمکیات پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔
جواب :-


























Post a Comment

0 Comments